سپریم کورٹ نے 265 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں ملزم ندیم عرف چینو کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
مزید پڑھیں: لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار
سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ’صرف 265 گرام چرس ہے، کیا کریں؟‘ انہوں نے استفسار کیا کہ اب تک مقدمے کا ٹرائل کیوں مکمل نہیں ہوا۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اے این ایف کے مقدمات میں عموماً 3 سے 4 گواہ ہوتے ہیں، مگر ان کی گواہیاں بھی برسوں میں مکمل نہیں ہوتیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرائل جلد مکمل کرایا جائے، شواہد کی بنیاد پر سزائیں دلوائی جائیں، کیونکہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ٹرائل مکمل نہ ہونے کی صورت میں عدالت کو ملزمان کو ضمانت دینا پڑتی ہے۔














