ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس سے آمدورفت اور معمولات زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتراز کریں۔

’۔۔۔ اسی طرح بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں سے بھی محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: سرِ پل میں حملہ، طالبان انٹیلیجنس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

میرپور میں کرفیو اور امام مسجد کی شہادت کی خبریں بے بنیاد، ترجمان ضلعی انتظامیہ

پیداواری شعبوں کی ڈیجیٹل نگرانی دسمبر تک مکمل کی جائے، ایف بی آر اصلاحات پر وزیراعظم کی ہدایات

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کتنے کروڑ کا نیا لگژری فلیٹ خریدا؟

خلیجِ بنگال میں ‘ڈیپ ڈپریشن’، 31 جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں