میرپور میں کرفیو اور امام مسجد کی شہادت کی خبریں بے بنیاد، ترجمان ضلعی انتظامیہ

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ میرپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کرفیو کے نفاذ، بلال مسجد کے امام کی شہادت اور مظاہروں کے دوران خواتین و بچوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ میرپور نے ایک واضح بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلال مسجد کے امام عنایت اللہ (ساکن کھاریاں) کی مسجد میں شہادت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر غلط، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ اسی طرح شہر میں کرفیو کے نفاذ یا حکومت کی جانب سے کسی بھی غیر معمولی اقدام کی اطلاعات میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

واقعات کی حقیقی صورتحال اور جانی نقصان

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز میرپور کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک تصادم میں کوئی خاتون یا بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔ تاہم ان ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

شہر کی صورتحال اور عوامی معمولات

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آج میرپور شہر مکمل طور پر کھلا ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے۔ شہری اپنے تمام روزمرہ کے کام کاج اور تجارتی سرگرمیاں حسبِ معمول بلا رکاوٹ انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا ایک اور وعدہ پورا، مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق معلومات صرف اور صرف مستند و متعلقہ سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ شہر میں امن و امان کے قیام، سماجی ہم آہنگی اور قانون کی پاسداری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ غیر تصدیق شدہ اطلاعات کو آگے شیئر کرنے سے مکمل اجتناب کریں تاکہ افواہوں کا سدِ باب کیا جا سکے اور شہر کا امن برباد نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عائشہ عمر کی فلم ‘میرا لیاری’ کا ٹی وی پریمیئر 31 جولائی کو ہوگا

شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کے خلاف قانونی جنگ دوبارہ عدالت میں، 5 کروڑ پاؤنڈ کے اخراجات پر فیصلہ متوقع

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تعینات نئے سفیروں نے حلف اٹھا لیا

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

سینما کے بعد ’میرا لیاری‘ ٹی وی اسکرین پر، فلم کب نشر ہوگی؟

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی