آزاد کشمیر انتخابات : میرپور ڈویژن کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 27 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب قرار پانے والے امیدواروں میں ایل اے-1 میرپور-1 سے اظہر صادق، ایل اے-2 میرپور-2 سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور-3 سے چوہدری یاسر سلطان شامل ہیں۔

ایل اے-4 میرپور-4 سے رخسار احمد، ایل اے-5 بھمبر-1 سے وقار احمد نور، ایل اے-6 بھمبر-2 سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-7 بھمبر-3 سے طارق فاروق، ایل اے-8 کوٹلی-1 سے ظفر اقبال ملک، ایل اے-9 کوٹلی-2 سے عمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی-3 سے محمد یاسین چوہدری، ایل اے-11 کوٹلی-4 سے محمد آصف، ایل اے-12 کوٹلی-5 سے محمد ریاست خان جبکہ ایل اے-13 کوٹلی-6 سے ایاز احمد کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میرپور ڈویژن  انتخابات: بڑے برج الٹ گئے، 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

ترجمان کے مطابق میرپور ڈویژن کے تمام 13 انتخابی حلقوں کے سرکاری نتائج موصول ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت: وزیراعظم کا ایک ہی ڈیجیٹل شناخت سے تمام سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

گھر بیٹھے اکاؤنٹ، سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات، ’نیشنل سیونگز‘ کی نئی ایپ لانچ

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم

ویڈیو

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی