ایران پر امریکی حملے کے انتباہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے خلاف سخت کارروائی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتباہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو 6 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 89.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 84.31 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ ایران کو سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں سخت نشانہ بنائیں گے اور انہیں بھرپور جواب ملے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تاہم امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ تمام میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے گئے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ 3 روز کے دوران ایران نواز گروپوں کی جانب سے 30 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔

ادھر برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں ایک آئل ٹینکر کے قریب مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دی ہے۔ ادارے کے مطابق جہاز کے کپتان نے سفر کے دوران دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مرکزی بینک کی آئندہ پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کو تقویت دی ہے جبکہ سرمایہ کار آنے والے دنوں میں خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرہ بہتری توجہ کا مرکز

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی