ورلڈ کپ فائنل کی شکست کے بعد لیونل میسی کی انٹر میامی میں واپسی، دوبارہ ٹریننگ شروع

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد اپنے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ میسی تقریباً 10 روز کے وقفے کے بعد ٹیم کے کیمپ میں واپس آئے ہیں۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور عالمی کپ فاتح لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی بار اپنے کلب انٹر میامی کے ساتھ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) کلب انٹر میامی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں 39 سالہ میسی اپنے دیرینہ ساتھی اور یوراگوئے کے اسٹرائیکر لوئس سواریز کے ہمراہ ٹریننگ گراؤنڈ میں داخل ہوتے دکھائی دیے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں 19 جولائی کو اسپین کے خلاف 1-0 کی شکست کے بعد میسی اپنے آبائی شہر روزاریو میں اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ شکست کے اگلے روز انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اس ہار کا دکھ بہت گہرا ہے اور اس زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔

میسی مسلسل دوسری مرتبہ ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکی۔ انہوں نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے یا نہیں۔

انٹر میامی کے ہیڈ کوچ اور میسی کے قریبی دوست گیئرمو ہوؤس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے بعد کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر بحال ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے میسی کی واپسی کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین سے فائنل ہارنے والی ارجنٹائن ٹیم کا ریڈ کارپٹ استقبال، میسی غائب

میسی اور ارجنٹائن کے مڈفیلڈر روڈریگو ڈی پال کو ایم ایل ایس آل اسٹار میچ میں شرکت سے بھی استثنیٰ دیا گیا، کیونکہ وہ حال ہی میں ورلڈ کپ کی ذمہ داریاں مکمل کر کے واپس آئے ہیں۔

اگرچہ میسی کی مسابقتی واپسی کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم توقع ہے کہ وہ ہفتے کو کولمبس کریو کے خلاف میچ یا اس کے بعد شروع ہونے والے لیگز کپ میں انٹر میامی کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین