پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال، دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ اور امدادی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا خصوصی اجلاس پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر اور کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

اجلاس میں مون سون بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال، دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ اور ہنگامی امدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی خان، بہاولپور، گجرات اور گوجرانوالہ کے کمشنرز جبکہ سیالکوٹ، گجرات، لیہ اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے اجلاس کو مون سون بارشوں، امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شیخوپورہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ حساس اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کو اربوں روپے مالیت کے جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے اور گزشتہ سال سیلاب کے دوران اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رواں سال بھی اربن فلڈنگ اور دریائی سیلاب کی صورت میں اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، دریائے سندھ اور راوی پر نچلے درجے کا سیلاب

اجلاس میں گجرات، جہلم، جھنگ، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کے زیرالتوا اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ دریائے چناب، جہلم، راوی، سندھ اور بین نالہ کے کناروں پر حفاظتی بندوں، زرعی اراضی اور دیہات کے تحفظ کے لیے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں نارووال کے نالہ ڈیک پر حفاظتی بند میں شگاف، ننکانہ صاحب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی، فلڈ 2025 کے بقایا واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے کے اجرا اور متاثرہ علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ سیلاب اور آبی خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین