حکومت نے 4 سالوں میں بجلی کے بل اور 2 سالوں میں پیٹرولیم لیوی سے کتنے ارب روپے کمائے؟ حیران کن اعداد و شمار

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار 866 ارب روپے وصول کیے، جبکہ گزشتہ2 برسوں میں مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 725 ارب روپے وصول کیے گئے۔

یہ اعداد و شمار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس میں پیش کی گئی سرکاری بریفنگ میں سامنے آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے بجلی کے شعبے میں ٹیکس وصولیوں، رعایتوں اور پیٹرولیم لیوی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

سرکاری دستاویزات کے مطابق بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں مالی سال 23-2022 میں 312.8 ارب روپے، مالی سال 24-2023 میں 515.5 ارب روپے، مالی سال 25-2026 میں 562 ارب روپے، مالی سال 26-2025 میں 476.1 ارب روپے وصول کیے گئے۔ یوں گزشتہ 4 برسوں میں مجموعی وصولی 1 ہزار 866 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

دستاویز کے مطابق مالی سال26-2025 کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ذریعے سیلز ٹیکس 351.8 ارب روپے، انکم ٹیکس 124.4 ارب روپے، جبکہ مجموعی وصولی 476.1 ارب روپے رہی۔ اس سیلز ٹیکس میں نارمل سیلز ٹیکس 269.1 ارب روپے، ایکسٹرا ٹیکس 54.98 ارب روپے، مزید ٹیکس 16.54 ارب روپے، ریٹیلرز کو فراہم کی جانے والی بجلی پر سیلز ٹیکس 11.14 ارب روپے شامل ہیں۔

124.36 ارب روپے کی انکم ٹیکس وصولی میں صنعتی صارفین سے 66.18 ارب روپے، کمرشل صارفین سے 51.99 ارب روپے، گھریلو صارفین سے 4.83 ارب روپے، جبکہ سیکشن 235A کے تحت 1.37 ارب روپے وصول کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گزشتہ 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد 1205 ارب روپے وصول کیے

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ بجلی کا شعبہ ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور اسے سب سے زیادہ ٹیکس رعایتیں حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان رعایتوں کو ختم یا کم کیا جائے تو بجلی پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ہر سال بجلی کے بلوں کے ذریعے 400 سے 500 ارب روپے تک قابلِ ایڈجسٹ ودہولڈنگ انکم ٹیکس جمع ہوتا ہے، لیکن بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کے باعث اس رقم کی ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ حاصل نہیں کرتے۔

پیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ آمدن

پیٹرولیم لیوی ایک نان ٹیکس ریونیو ہے، جو مکمل طور پر وفاقی حکومت کے پاس رہتا ہے۔ اس کے برعکس ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو کا 57.5 فیصد حصہ قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پیٹرول پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر تقریباً 70.82 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک کے دو سالہ عرصے میں مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2.725 ٹریلین روپے وصول کیے۔

مالی سال 26-2025 کے لیے حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 468 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم اصل وصولی 1 ہزار 564 ارب روپے رہی، جو ہدف سے 96 ارب روپے زیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں حکومت ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کرچکی تھی، جبکہ مالی سال 25-2024 کے پورے بارہ ماہ میں یہ وصولی 1,220.21 ارب روپے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی کردی گئی، رواں مالی سال 95 ارب روپے وصولی کا ہدف

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایک طرف گزشتہ چار برسوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے 1 ہزار 866 ارب روپے کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول کیے، جبکہ دوسری جانب صرف دو برسوں میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 725 ارب روپے جمع کیے۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد محصولات وفاقی حکومت کی آمدنی کے اہم ترین ذرائع میں شامل ہیں، جبکہ مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی لاگت کے باعث ان ٹیکسوں اور لیویز کا براہِ راست اثر عام صارفین اور کاروباری طبقے پر پڑرہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

الیکشن پر ڈاکا ڈالا تو سمجھ لو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری

امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل، ایسی سیاست خود واشنگٹن کے لیے وبال بن جائے گی، روس

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین