2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میزبانی کریں گے

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 مردوں کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا، جہاں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

جوہانسبرگ میں منعقدہ تقریب کے دوران جنوبی افریقہ کے آٹھ، زمبابوے کے تین اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کے ایک وینیو کو ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا آغاز، پی سی بی کا 4 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان

جنوبی افریقہ میں میچز جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم، سینچورین کے سپر اسپورٹ پارک، کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ، ڈربن کے کنگزمیڈ، گیبرہا کے سینٹ جارج پارک، بلوم فونٹین کے مانگاؤنگ اوول، پارل کے بولینڈ پارک اور کوگومپو سٹی کے بفیلو پارک میں کھیلے جائیں گے۔

زمبابوے میں ہرارے اسپورٹس کلب، بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب اور وکٹوریہ فالز کے فیلے موسی اوآ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو میزبان وینیوز منتخب کیا گیا ہے، جبکہ نمیبیا کے تمام میچز ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے۔

یہ 24 برس بعد پہلا موقع ہوگا کہ مردوں کا ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ دوبارہ افریقا میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیا نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے انٹرنیشل ورلڈ کپ 2027 کا 21اکتوبر سے آغاز، 2 گروپس اور سپر سکس کا نیا فارمیٹ

2027 کے ورلڈ کپ میں دنیا کی 14 بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا نعرہ ‘تین ممالک، ایک دھڑکن’ رکھا گیا ہے، جو میزبان ممالک کے اتحاد، تنوع اور مشترکہ ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ میزبان شہروں اور ٹورنامنٹ کی شناخت کا اعلان ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 سال بعد ورلڈ کپ کی افریقا واپسی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ تینوں میزبان ممالک شاندار ایونٹ منعقد کریں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس کی افریقا واپسی براعظم کی ثقافت، قدرتی حسن اور کرکٹ سے محبت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

تقریب میں جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ، مکایا اینٹینی، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما اور کگیسو ربادا، زمبابوے کے ہیملٹن مساکادزا اور نمیبیا کے روڈولف یانسن فان ووورین سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوئے۔

آئی سی سی کے مطابق 2027 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ نئے تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ کے تحت ہوگا، جس کا مقصد مقابلوں کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنانا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے بعد سپر سیون مرحلہ کھیلا جائے گا، جس کے اختتام پر چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین