تیل کی قیمتوں میں کمی، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باوجود مارکیٹ مستحکم

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں رسد سے متعلق خدشات میں کمی اور تیل کی ترسیل میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 1.2 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 1.8 فیصد گر کر 82 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی کے حوالے سے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹنے کو ترجیح دی اور قیمتوں پر دباؤ آیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے، تاہم اہم بحری راستوں سے تیل کی ترسیل جاری رہنے سے عالمی مارکیٹ کو وقتی استحکام ملا ہے۔ ان کے مطابق شپنگ اخراجات اب بھی معمول سے زیادہ ہیں، لیکن سپلائی چین میں بہتری نے قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل سستا، مگر پاکستان میں پیٹرول مہنگا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی عالمی تیل مارکیٹ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اگر خطے میں کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کرتی ہے یا تیل کی ترسیل متاثر ہوتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘