براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی پاکستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد معروف نیپالی نژاد برطانوی کوہ پیما نرمل پرجا (نمز دائی) سمیت 10 بین الاقوامی کوہ پیما لاپتا ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر کررار حیدری کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق براڈ پیک پر چڑھائی کے دوران نرمل پرجا کی قیادت میں کوہ پیماؤں کے گروپ کو برفانی تودے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد سے ان سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:14 سالہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کرکے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

الپائن کلب کے مطابق لاپتا ہونے والے گروپ میں پانچ نیپالی کوہ پیما، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی، عمان کی خاتون کوہ پیما نثیرہ، امریکی کوہ پیما میلوری گیز، چینی کوہ پیما وانگ اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) عرفان ارشد اور دیگر سینئر عہدیدار حکومتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو فوری طور پر مؤثر بنایا جا سکے۔ کلب کا کہنا ہے کہ موسم اور آپریشنل صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹروں اور دیگر امدادی وسائل کو متحرک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

نرمل پرجا، جو ’نمز دائی‘ کے نام سے بھی معروف ہیں، 2019 میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو صرف 189 روز میں سر کر کے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی اس غیر معمولی کامیابی پر مبنی دستاویزی فلم ’14 Peaks: Nothing Is Impossible‘ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، جس نے انہیں دنیا بھر میں پہچان دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیماؤں کی 2 اہم کامیابیاں: براڈ پیک اور خوسر گینگ کی چوٹیاں سر کرلیں

8,047 میٹر (26,401 فٹ) بلند براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ پاکستان دنیا کی کئی بلند ترین چوٹیوں کا مسکن ہے، جہاں ہر سال مختلف ممالک سے کوہ پیما مہمات میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جبکہ لاپتا کوہ پیماؤں کے اہل خانہ اور عالمی کوہ پیمائی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج اور کل ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا 3 مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ کیا ہے؟

فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی مشکلات بڑھ گئیں، ورلڈ کپ نجی سرمایہ کاروں کو دینے کے منصوبے پر بغاوت کا سامنا

’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا سخت ردعمل

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ’را‘ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘