مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 حیدرآباد پولیس نے فیس بک پر وزیرِاعظم نریندر مودی سے متعلق مبینہ توہین آمیز ویڈیوز کے معاملے میں کارروائی شروع کردی ہے۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس کے خلاف فیس بک پر وزیرِاعظم نریندر مودی سے متعلق مبینہ توہین آمیز ویڈیوز کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بدعنوانی کا مقدمہ: مودی کے ساتھی گوتم اڈانی کروڑوں ڈالر جرمانہ ادا کرکے جان چھڑانے پر مجبور

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر پولیس (سائبر کرائم) وی اروند بابو نے بتایا کہ پولیس جلد ہی میٹا کو بھی اس معاملے میں نوٹس جاری کرے گی۔

یہ ویڈیوز ایسے وقت میں سامنے آئیں جب بھارت میں قومی امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، جس کے نتیجے میں وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق میٹا نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بھارت نے رواں سال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، جس کے تحت عدالت یا حکومت کی جانب سے غیرقانونی قرار دیے گئے مواد کو 3 گھنٹے کے اندر ہٹانا لازمی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ مدت 36 گھنٹے تھی۔ مقررہ وقت میں مواد نہ ہٹانے کی صورت میں پلیٹ فارمز کو حاصل قانونی تحفظ ختم  ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے سیور لائنوں میں 261 ہلاک ورکرز کے اعداد و شمار چھپائے، صفائی کرمچاری آندولن

بھارتی قانونی ماہر آکاش کرمکار کے مطابق کسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے یہ ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے کہ اسے معاملے کا علم تھا اور اس نے فعال کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کو ماضی میں بھی بھارتی حکومت کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے حوالے سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔

رواں ہفتے بھارتی وزارتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے بھی میٹا کے حکام کو طلب کیا تھا، کیونکہ فیس بک نے تکنیکی غلطی کے باعث وزیرِاعظم نریندر مودی کی ایک پوسٹ عارضی طور پر محدود کردی تھی۔ بعد ازاں میٹا نے وضاحت کی تھی کہ یہ اقدام غیر ارادی طور پر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت فیس بک کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ ارون سرینواس جولائی 2025 سے میٹا انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے خلاف 34 سال پرانے مقدمے کا نیا موڑ بھارتی حکومت کے الزامات پر سوالات اٹھنے لگے

مقامی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں کی شکایات پر درج کیے گئے متعدد مقدمات میں سے ایک ہے، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میٹا کے پلیٹ فارمز پر وزیرِاعظم نریندر مودی کی مبینہ طور پر تبدیل شدہ ویڈیوز اور تصاویر پھیلائی جارہی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار