جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، ہوکائیڈو اور آؤموری لرز اٹھے

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو اور آؤموری کے ساحلی علاقوں میں ہفتے کے روز 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مختلف شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پیش آیا، جس کا مرکز آؤموری کے مشرقی ساحل کے قریب جبکہ گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ہوکائیڈو اور آؤموری کے متعدد علاقوں میں شدت 4 تک محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں شدید زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی اہم بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ یا بجلی کے نظام میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع ملی۔

مقامی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، کیونکہ یہ ملک بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے رِنگ آف فائر پر واقع ہے۔ حکومت اور امدادی ادارے ایسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید وارننگ سسٹم اور ہنگامی انتظامات برقرار رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp