چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم کے سلسلے میں سری نگر ہائی وے پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک افسران سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی بریفنگ دی۔
سی ٹی او نے افسران کو ہدایت کی کہ لین وائلیشن، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جان لیوا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی سری نگر ہائی وے پر “زیرو وائلیشن ڈے” کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات اور خصوصی بریفنگ۔
چیف ٹریفک آفیسر نے سری نگر ہائی وے پر لین وائلیشن، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جان لیوا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے… pic.twitter.com/SrZdfED47G
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 1, 2026
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، زیرو ٹالرنس پالیسی اور بھرپور انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی
کائنات اظہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دارالحکومت کی شاہراہوں پر محفوظ ٹریفک نظام کے قیام اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔













