نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، بالخصوص فلسطین اور مشرقی یروشلم کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Foreign Minister of Malaysia Dato’ Seri Mohamad Hasan.
They exchanged views on regional and international developments, including Palestine and particularly the situation in East Jerusalem.… pic.twitter.com/TjskJmkzsv
— Pakistan High Commission Malaysia (@PakinMalaysia_) August 1, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کی صورتحال، خصوصاً مشرقی یروشلم میں جاری پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ ریاستی انتخابات کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور علاقائی و عالمی سطح کے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔













