ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا، حالانکہ اسے علم تھا کہ یہ ہتھیار فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اسلحہ کی برآمدات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنیس کالمارڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے ذریعے بھارت اپنے بین الاقوامی قانونی فرائض کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس بات کا مکمل علم تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے ہتھیار فلسطینیوں کے خلاف جاری مبینہ نسل کشی میں استعمال ہو سکتے ہیں، اس کے باوجود اسلحہ کی برآمدات جاری رکھنا تشویشناک ہے۔

ایگنیس کالمارڈ کے مطابق بھارت کا یہ طرز عمل نسل کشی سے متعلق کنونشن (Genocide Convention) اور جنیوا کنونشنز کے تحت عائد ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب، بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی تمام برآمدات فوری طور پر معطل کرے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

’بھارت میں ‘کاکروچ’ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال ہونے کے شواہد مل گئے‘، برطانوی میڈیا رپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

راولاکوٹ کے عوام محب وطن ہیں، آئیں مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، امیر مقام

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا نوجوانوں کو عالمی قیادت کے لیے آگے بڑھنے کا پیغام

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور