’اف ہم تو ڈر گئے‘، بلاول کی جانب سے حکومت کو الٹی میٹم دینے پر عظمیٰ بخاری کا طنز

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ ویڈیو پیغام کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے ن لیگی دوستو، ذرا غور سے سنیے ’ٹِک ٹاک، ٹِک ٹاک‘، آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو کے اس بیان پر پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’اف! ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟‘

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیانات کے تبادلے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی اس بحث میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے عظمیٰ بخاری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ڈرنا تو چاہیے، کیونکہ جواب بھی دینا ہوگا اور حقیقت بھی ایک دن سامنے آئے گی۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے دونوں جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بظاہر ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیے جا رہے ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں جماعتیں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ساہیوال سی ٹی ڈی کیس: ورثا کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ کے سوالات، سماعت ملتوی

سابقہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ