پی ٹی وی کی جدید خطوط پر بحالی کے منصوبے پر پیشرفت، احسن اقبال اور عطا تارڑ کی ملاقات

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے درمیان ملاقات میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ری ویمپنگ اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:’عینک والا جن‘ کے مصنف حفیظ طاہر کا پی ٹی وی کی اے آئی فلم پر احتجاج، اجازت نہ لینے کا الزام

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی تکمیل کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتِ منصوبہ بندی کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی براہِ راست نشریات کے لیے مقامی براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں او بی وینز اسلام آباد سے بھیجنا پڑتی ہیں، جس سے نشریاتی انتظامات متاثر ہوتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کے ماسٹر کنٹرول رومز (ایم سی آرز) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قومی نشریاتی ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی اثاثہ ہے، جس کی بحالی اور اسے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی وی میں سنسر شپ ہمیشہ رہی، مقصد انتشار سے بچنا ہوتا ہے، شازیہ سکندر

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے قومی شناخت، ثقافتی ورثے کے فروغ اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، جسے مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ساہیوال سی ٹی ڈی کیس: ورثا کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ کے سوالات، سماعت ملتوی

سابقہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ