پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل قریشی

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے عالمی معیار پر نیٹ فلکس جیسے بڑے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے غیر ملکی مواد پر ٹیکس میں کمی کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کے مقابلے میں پی ٹی وی فلیکس: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتتاح کر دیا

فیصل قریشی کے مطابق پاکستانی ڈراموں نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے اور انہیں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، آذربائیجان اور ترکی سمیت کئی ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مقامی مواد کو ناظرین کی پذیرائی حاصل ہے تو غیر ملکی مواد کو فروغ دینے کی ضرورت پر غور ہونا چاہیے۔

اداکار نے خبردار کیا کہ غیر ملکی ٹی وی شوز اور اشتہارات پر ٹیکس میں نرمی سے پاکستان کی مقامی تفریحی صنعت متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈرامہ پروجیکٹ سے اداکاروں کے علاوہ لکھاری، ہدایت کار، تکنیکی عملہ اور دیگر کئی افراد وابستہ ہوتے ہیں، اس لیے مقامی صنعت کا تحفظ ضروری ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی مواد کی وجہ سے ڈبنگ سے وابستہ افراد کو روزگار ملتا تھا، لیکن مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے باعث یہ مواقع بھی کم ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ فیصل قریشی نے سب کچھ بتا دیا

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ صنعت کی ترقی کے لیے ایسی پالیسیاں بنائے جن سے مقامی فنکاروں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی مواد کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز تک رسائی کے معاملے پر شوبز حلقوں میں بحث جاری ہے، جہاں بعض فنکاروں نے عالمی معیار کی پروڈکشن اور بہتر تقسیم کے نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی

انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کو خودمختار بنانے پر زور

اسپاٹیفائی کے صارفین کی تعداد 77 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی

ویڈیو

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ