یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری افسران، حریت رہنماؤں، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کی جائے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

ریلی وزیراعظم سیکریٹریٹ سے شروع ہو کر یادگارِ شہدا پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادیٔ کشمیر کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی، جبکہ ان کے ہاتھوں میں حقِ خودارادیت کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی موجود تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ریلی کے شرکا نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ اختتام پر شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے