صرف 6 دن میں ایک ارب ڈالر! کیا ’اسپائیڈر مین‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی؟

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مارول سنیماٹک یونیورس (MCU) کی نئی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے صرف 6 روز میں دنیا بھر کے باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کرکے تاریخ کی دوسری تیز ترین فلم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹام ہالینڈ کی مرکزی کردار میں بننے والی اس فلم نے شمالی امریکا میں پہلے تین دن کے دوران 360 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی مارکیٹس سے 572 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ مختلف ممالک میں مرحلہ وار ریلیز کے باعث فلم کے عالمی اوپننگ ویک اینڈ کا دورانیہ پانچ روز رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اسپائیڈر مین’ کی نمائش کے دوران بدبو نے ہال خالی کرا دیا، تماشائی فلم چھوڑ کر باہر نکل آئے

ریلیز کے چھٹے روز فلم نے شمالی امریکا سے مزید 47 ملین ڈالر اور دیگر ممالک سے 73 ملین ڈالر کمائے جس کے بعد اس کی مجموعی عالمی کمائی 1.053 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

تاہم ایک ارب ڈالر تک تیز ترین رسائی کا ریکارڈ اب بھی 2019 میں ریلیز ہونے والی ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے پاس ہے جس نے صرف 5 روز میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اس فہرست میں ’ایونجرز: انفنٹی وار‘ تیسرے جبکہ چینی اینی میٹڈ فلم ’نی ژا 2‘ چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 11 اور 12 روز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام ہالینڈ کی نئی اسپائیڈر مین فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

یاد رہے کہ 1997 میں ریلیز ہونے والی ’ٹائٹینک‘ باکس آفس پر ایک ارب ڈالر کمانے والی دنیا کی پہلی فلم تھی جسے یہ ہدف حاصل کرنے میں 74 روز لگے تھے۔

ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈایا، جیکب بیٹلون، سیڈی سنک، مارک رفالو اور جان برنتھل بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی پیٹر پارکر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شناخت کھو دینے کے بعد نئے خطرات اور طاقتور دشمنوں کا سامنا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے