وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، تزویراتی شراکت داری، خطے کی موجودہ صورتحال، فلسطین، ایران۔امریکا تنازع اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط اعتماد، دوستی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس سے باہمی تعلقات، تزویراتی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما ’ڈاکٹر بہو‘ نے مشکل موضوعات پر گفتگو کا راستہ کھولا، شجاع اسد

مسائل کے باوجود ٹیکسٹائل صنعت کا نیا ریکارڈ، صرف ایک ماہ میں پاکستانی برآمدات 1.83 ارب ڈالر سے تجاوز

عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، جانیں آپ کون سے ‘عادیز’ ہیں؟

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت، خیبرپختونخوا اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور

میڈیکل و ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل، امتحان 20 ستمبر کو ہوگا

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ