ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
🔴#LATEST ─ President Erdogan arrives in Jeddah, Saudi Arabia pic.twitter.com/Sa56sgQyda
— Türkiye Today (@turkiyetodaycom) August 7, 2026
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، جدہ کے میئر احسان بافقیہ، ترکیہ میں سعودی عرب کے سفیر فہد ابو النصر، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.0 شدت کا زلزلہ
سعودی خبر رساں ایجنسی (SPA) کے مطابق صدر اردوان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔














