پاکستان کے زرعی شعبے میں نیا انقلابی موڑ، پھلوں کا پہلا برآمد کنندہ اسٹاک ایکسچینج کی فہرست پر لسٹنگ کے لیے تیار

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی روایتی مالیاتی مارکیٹ میں ایک تاریخی تبدیلی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ ملک میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا معروف ایکسپورٹر ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کی کمپنیز فہرست میں درج ہونے والا زرعی شعبے کا پہلا برآمد کنندہ بننے جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اپنے زرعی برآمدات کو وسعت دے کر زرمبادلہ کے بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ابتدائی پیشکش کو ملک کے زرعی اور مالیاتی دونوں شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

 آئی پی او کی تفصیلات اور فنانشل ماڈل

مجوزہ آئی پی او کے دائرہ کار کے مطابق کمپنی اسٹاک مارکیٹ سے 1.2 ارب روپے سے 1.9 ارب روپے کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

اس کمپنی کی جانب سے کل پیش کردہ شیئرز کی تعداد 3  کروڑ بتائی گئی ہے جبکہ اسکا پرائس بینڈ 40 روپے سے 64 روپے فی شیئر رکھا گیا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور گروتھ سیکیورٹیز

کمپنی انتظامیہ کے مطابق لسٹنگ سے حاصل ہونے والے سرمائے کو بنیادی طور پر  آپریشنل اخراجات کو مستحکم کرنے، پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیداواری گنجائش بڑھانے، کولڈ چین انفراسٹرکچر کی جدید کاری، پھلوں کی تازگی برقرار رکھنے اور ضیاع کم کرنے کے لیے کولڈ اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے، فصلوں کی بڑے پیمانے پر خریداری، عالمی منڈیوں میں پاکستان کے اسٹرس اور زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔

سپلائی چین، اسٹرس بیلٹ اور بین الاقوامی منڈیاں

سرگودھا سے کام کرنے والی یہ کمپنی بنیادی طور پر 3 مصنوعات کینو، عام اور آلو  کی پروسیسنگ اور برآمدات سے منسلک ہے۔ فی الوقت کمپنی مڈل ایسٹ (مشرقِ وسطیٰ)، سینٹرل ایشیا (وسطی ایشیا)، فار ایسٹ (مشرقِ بعید)، یورپ اور آسٹریلیا جیسے پریمیم مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات برآمد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

معاشی ماہر سلمان نقوی کے مطابق پاکستان میں زرعی اجناس کی برآمد میں سب سے بڑا چیلنج پوسٹ ہارویسٹ لاسز یا فصل اترنے کے بعد ہونے والا ضیاع اور کولڈ چین کا عدم وجود رہا ہے۔ اس آئی پی او کے ذریعے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو اسی خامی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مارکیٹ اسٹرکچر میں تبدیلی، روایتی اسٹاکس سے زرعی ایکویٹی کی طرف

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر تاریخی طور پر بینکنگ  و مالیاتی ادارے، توانائی اور مٹیریلز (سیمنٹ، کھاد) کا غلبہ رہا ہے۔ ایک پیور پلے ایگری کلچرل برآمد کنندہ کی آمد مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو تنوع فراہم کرے گی۔

ماہرین معیشت اور مالیاتی تجزیہ کاروں کی آرا

آئی پی او کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ محمد جبران کا کہنا ہے کہ یہ لسٹنگ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرعی برآمدی شعبے میں براہِ راست حصہ لینے کا ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے گا بلکہ ملکی برآمدات اور پائیدار اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:اقتصادی سروے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے پروسیسنگ، بہتر گریڈنگ اور عالمی معیار کی پیکنگ پر توجہ دی گئی ہے، جس کے اثرات اب مالیاتی منڈیوں پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔

تاجر رہنما محمد ابراہیم کے مطابق پاکستان کا رواں اقتصادی بحران زرمبادلہ میں اضافے  کا تقاضا کرتا ہے۔ ٹیکسٹائل پر حد سے زیادہ انحصار کے بجائے اگر زرعی مصنوعات کو کارپوریٹ شکل دی جائے اور انہی اسٹاک مارکیٹ سے کیپیٹل اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے، تو یہ پاکستان کے ایکسپورٹ ماڈل کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

مستقبل کا منظرنامہ

ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل لمیٹڈ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر آمد دیگر  زرعی اور فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے لیے بھی راستے کھولے گی۔

اگر یہ آئی پی او کامیا ب رہتا ہے، تو توقع ہے کہ دیگر علاقائی برآمد کنندگان بھی نجی سرمائے سے نکل کر پبلک مارکیٹ سے ایکویٹی حاصل کرنے کی طرف گامزن ہوں گے، جس سے پاکستان کے زرعی سیکٹر میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

صدر اور وزیر اعظم کی اہم ترین ملاقات، مکہ مکرمہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کا عزم

لائف بوائے رن فار پاکستان میں ملک اور دنیا بھر سے 3500 سے زیادہ پاکستانیوں کی شرکت

ویڈیو

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

منٹھل کے سابق فوجی: ’وطن پکارے تو آج بھی حاضر ہیں ‘

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی