پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9:45 بجے کے قریب بینچ مارک کے ایس ای 100  انڈیکس 178,970.18 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 498.32 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔

حبکو، او جی ڈی سی ایل، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے بڑے انڈیکس شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔

گزشتہ روز پیر کے کاروباری سیشن میں اسٹاک مارکیٹ منافع کے حصول کے باعث دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 450.89 پوائنٹس کمی کے بعد 178,471.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ تیل کی قیمتوں میں بہتری آئی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر، عالمی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، وزیر خزانہ

امریکی جانب سے ایران پر پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کے بعد سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کی ممکنہ سخت مالیاتی پالیسی کے خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جاپان کے علاوہ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.5 فیصد کم ہوا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.2 فیصد نیچے آئے۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 0.6 فیصد کمی کا شکار رہا، جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 2 فیصد تک کمی دیکھی گئی، دوسری جانب تائیوان کی مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا، جہاں ایس اینڈ پی 500 میں 0.4 فیصد اور نیسڈیک میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کی ممکنہ سخت مانیٹری پالیسی اور شرح سود میں اضافے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک