پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سیز جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے جن اہم کھلاڑیوں کو این او سی دیے گئے ہیں ان میں حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک کا این او سی فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی کو قومی سپنر کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ محمد حارث کو وکٹ کیپر بیٹر کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔ عثمان طارق کو مسٹری سپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت ملی ہے۔ اسامہ میر کو لیگ سپنر اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔













