قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایک دو ماہ پرانے انٹرویو کی ویڈیو دوبارہ سامنے آنے کے بعد خوشدل شاہ کے بیانات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، جس میں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: خوشدل شاہ شائقین کے نازیبا جملے پر مشتعل، حملہ کرنے کی کوشش

31 سالہ خوشدل شاہ نے کہا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دی اور مسلسل رنز بنائے، لیکن اس کا صلہ انہیں قومی ٹیم میں واپسی کی صورت میں نہیں ملا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نچلے درمیانی نمبروں پر کھیلتے ہوئے ان کے علاوہ کسی دوسرے بیٹر نے اتنے رنز نہیں بنائے۔

خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 800 اور 700 رنز سمیت مسلسل بڑی اننگز کھیلی ہیں، جبکہ ان پوزیشنز پر کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

پوڈکاسٹ میں موجود قومی آل راؤنڈر عباس آفریدی نے بھی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ خوشدل شاہ نے ان سے کہا تھا کہ ان کے پاس مزید صرف 3 یا 4 ماہ باقی ہیں، اگر اس دوران قومی ٹیم میں واپسی کا موقع نہ ملا تو انہیں پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

عباس آفریدی کے مطابق خوشدل شاہ نے کہا تھا کہ اگر وہ اب کچھ کر دکھاتے ہیں تو بہتر ہوگا، ورنہ انہیں کوئی اور راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

میزبان کی جانب سے یہ بات جذباتی ردعمل قرار دیے جانے پر خوشدل شاہ نے کہا کہ یہ صرف جذبات کی بات نہیں بلکہ ان کے دل کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹس: کئی کرکٹرز کی چھٹی، ڈومیسٹک پرفارمرز کی انٹری متوقع

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ انہیں پسند نہیں کرتے تو یہ ان کی مرضی ہے، لیکن ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔

خوشدل شاہ نے آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 212 افراد زیر حراست

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے