محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صبح یا رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 40 فیصد ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم اور گردونواح میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔














