آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس والا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم دیر، بونیر، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرک، کرم اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور شدید حبس والا رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وسطی اور بالائی سندھ میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں ژوب، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایل نینو اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں شدید گرمی اور مون سون کے خطرات کو کیسے بڑھا رہے ہیں؟

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بعد از دوپہر کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار