اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:مودی کی پالیسیوں سے بھارت سفارتی تنہائی کا شکار، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے نے نئی دہلی کے لیے مشکلات بڑھا دیں

کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے نتائج اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی بیٹھک اسلامی اتحاد کی طرف اہم قدم ہے؟

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام اور روس میں 2 فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے

اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ

ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کی سمری زیرِ التوا رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے رپورٹ طلب کرلی

پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات، اعداد و شمار تشویشناک ہیں، حسن مرتضیٰ

’میری بیوی مجھے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی‘، یوٹیوبر جنید اکرم نے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ