آزاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبی کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 14 سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں وہ اپنی آبائی نشست بھی برقرار نہ رکھ سکے۔

مزید پڑھیں:پونچھ اور پلندری میں امن و امان کی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مؤخر

پیر 10 اگست کو ضلع باغ کی 3 جبکہ حویلی کی ایک نشست پر تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹنگ ہوئی۔ حلقہ ایل اے 14 غربی باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے امیدوار سردار ساجد اقبال نے کامیابی حاصل کرلی۔

ساجد اقبال نے 40 ہزار 702 ووٹ حاصل کیے، جبکہ سردار عتیق احمد خان کے حصے میں 19 ہزار 542 ووٹ آئے۔ اس طرح ساجد اقبال نے اپنے حریف سے دوگنے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:اس وقت آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ ایک منصب نہیں، کڑا امتحان ہے، چوہدری طارق فاروق

حلقہ ایل اے 14 سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی آبائی نشست ہے، جہاں سے ان کے والد سردار عبدالقیوم بھی ماضی میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
اس اپ سیٹ کے بعد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سیاست کو بڑا دھچکا لگا ہے، اور پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp