القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت 4 جولائی تک منظور

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت 4 جولائی تک منظور کر لی۔

القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد  کے جج محمد بشیر نے کی۔

عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی جبکہ ان کے شوہر عمران خان کی ضمانت میں بھی 4 جولائی تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ نیب نے بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور ملزمہ طلب کیا تھا، جس پر بشری بی بی کے وکلاء نے احتساب عدالت میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

توشہ خانہ جعلسازی مقدمہ، بشری بی بی کی عبوری ضمانت 4 جولائی تک منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ جعلسازی کے مقدمہ میں بھی بشری بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘