مریم نواز سے فاتح محمود کیانی کی ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے حلقہ کوٹلی سٹی سے نوجوان ٹکٹ ہولڈر فاتح محمود کیانی نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فاتح محمود کیانی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے پیچھے مریم نواز شریف کی جاندار انتخابی مہم اور پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کا اہم کردار ہے۔

مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں بہترین مقابلہ کرنے پر فاتح محمود کیانی کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

فاتح محمود کیانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کارکنوں اور امیدواروں کے حوصلے مزید بلند کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور محنت کی اور عوام نے پارٹی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

فاتح محمود کیانی کا کہنا تھا کہ انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ حکومت قائد میاں نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں آزاد کشمیر میں بھی ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس کے شعبوں میں عملی اقدامات نظر آئیں گے۔

فاتح محمود کیانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا جو نیا ماڈل متعارف کرایا ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اسی وژن کو آزاد کشمیر میں بھی آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فاتح محمود کیانی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نوجوان رہنما ہیں، اور انہوں نے کوٹلی کے حلقہ سٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لیا اور بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔

فاتح محمود کیانی سابق سیکریٹری آزاد کشمیر حکومت ڈاکٹر محمودالحسن راجا (مرحوم) کے فرزند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی