پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امتل باویجا اور فہد طارق 7 نومبر کو ہونے والے پہلے پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی کریں گے، جہاں 30 سے زائد کیٹیگریز میں ڈیجیٹل کریئیٹرز کو اعزازات دیے جائیں گے۔

پاکستانی وی لاگ ’پتن گیر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ڈیجیٹل کریئیٹرز کی جوڑی امتل باویجا اور فہد طارق پہلے پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں اس حوالے سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امتل باویجا نے کہا کہ دونوں گزشتہ آٹھ برس سے کانٹینٹ کریئیشن سے وابستہ ہیں اور اس دوران انہیں ڈیجیٹل کریئیٹرز اور انفلوئنسرز کی ایک شاندار کمیونٹی کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ ان کے بقول اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن وہ اسی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسٹیج پر کھڑے ہوں گے اور پاکستان کے پہلے انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے بجٹ 27-2026 : کانٹینٹ کریئیٹرز اور انفلوئنسرز کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز

پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز 7 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ 27 جولائی کو ایک تقریب میں ایوارڈز کے چیف کیوریٹر طلحہ اسلم نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کانٹینٹ کریئیشن کے شعبے کے لیے کچھ بنیادی اصول اور ایک ایسی ثقافت تشکیل دینا ہے جس میں یہ صنعت مزید ترقی کرسکے۔

ایوارڈز میں 30 سے زائد کیٹیگریز شامل ہوں گی، جن میں انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے ’کریئیٹر آف دی ایئر‘ اور ’ایمرجنگ کریئیٹر‘ کے اعزازات بھی شامل ہیں۔ لائف اسٹائل، بیوٹی، فیشن، ٹریول، فٹنس، انٹرٹینمنٹ، گیمنگ، پیرنٹنگ اور میوزک سمیت مختلف شعبوں میں بھی الگ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا: ڈیجیٹل میڈیا، وی لاگرز اور انفلوئنسرز کے خوشخبری

ایوارڈز کے فاتحین کے انتخاب کے لیے کئی مراحل پر مشتمل عمل اختیار کیا جائے گا۔ ہر کیٹیگری کے ابتدائی 20 امیدواروں کا انتخاب الگورتھم کے ذریعے کیا جائے گا، جس کے نتائج کی مارکیٹ سروے سے تصدیق ہوگی۔ اس کے بعد معروف کانٹینٹ کریئیٹرز پر مشتمل جیوری 10 امیدوار منتخب کرے گی، جبکہ مارکیٹنگ اور اشتہارات کے ماہرین پر مشتمل دوسری جیوری ان میں سے پانچ فائنلسٹس کا انتخاب کرے گی۔ حتمی فیصلہ اکتوبر میں متوقع آن لائن عوامی ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی پالیسیوں سے کتنے وفادار ہیں؟ امریکا نے نیٹو اتحادیوں سے سوالات پوچھ لیے

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی