سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں منعقدہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں کوششوں پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، وزیراعظم کا خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
شاہ سلمان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور باہمی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
#BREAKING: King Salman thanks Crown Prince Mohammed bin Salman, Turkish President Erdogan and Pakistani PM Shehbaz Sharif for their efforts at the Makkah Joint Defense Summit, which affirmed the deep historical ties among the three countries and their commitment to strengthening… pic.twitter.com/0RUidPGBC2
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) August 11, 2026
سعودی فرمانروا نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں اسلامی یکجہتی کے فروغ اور تینوں ممالک کے مشترکہ تزویراتی مفادات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔














