گوگل کی سالانہ ’میڈ بائی گوگل‘ تقریب آج 12 اگست کو منعقد ہوگی، جس میں کمپنی کی جانب سے نئی پکسل مصنوعات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
تقریب پاکستانی وقت کے مطابق 13 اگست کی صبح 4 بجے شروع ہوگی، جسے گوگل اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، عام تصاویر کو فلمی انداز دینے کی تیاری
گوگل کی جانب سے تقریب میں پکسل 11، پکسل 11 پرو، پکسل 11 پرو ایکس ایل اور پکسل 11 پرو فولڈ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
نئی پکسل سیریز میں جدید کیمرا صلاحیتوں، نئے ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر خصوصیات اور کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔
پکسل 11 سیریز کے علاوہ گوگل کی جانب سے پکسل واچ 5 بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تقریب میں ’پکسل ٹیگ‘ نامی ایک نئے ٹریکنگ آلے کی رونمائی بھی متوقع ہے، جو بلوٹوتھ پر مبنی دیگر ٹریکنگ آلات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل فون کے ایک فیچر سے کالز لیک ہونے کا خدشہ
گوگل نے ان تمام مصنوعات کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کیں، اس لیے تقریب میں بعض نئی مصنوعات اور حیران کن اعلانات بھی سامنے آسکتے ہیں۔
گوگل کی سالانہ تقریب میں معروف شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ٹریور نوح تقریب کی میزبانی کریں گے۔
پنک پینتھریس، آیامی ناکاجو، ڈینیئل ڈیورانٹ، جو جو واٹکنز، چاری ہاکنز اور شبمن گل سمیت دیگر شخصیات کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
الیکس کوپر اور باسکٹ بال اسٹار اسٹیفن کری کی بھی تقریب میں دوبارہ شرکت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے لانچ سے پہلے ہی اے آئی سٹوڈیو موبائل ایپ کیوں منسوخ کی؟
پکسل مصنوعات کی متعدد نئی پیشکشوں اور ممکنہ حیران کن اعلانات کے باعث ’میڈ بائی گوگل‘ تقریب 2026 کی کمپنی کی اہم ترین تقریبات میں شامل ہوسکتی ہے۔














