گوگل پکسل فون کے ایک فیچر سے کالز لیک ہونے کا خدشہ

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کے پکسل فونز میں موجود ایک فیچر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بعض صورتوں میں صارفین کی کالز کو غیر ارادی طور پر لیک کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی

رپورٹس کے مطابق  پکسل فون ایپ میں موجود  ’ٹیک اے میسج‘ فیچر میں ایک نایاب بگ سامنے آیا ہے جس کے باعث صارف کے فون کے اردگرد کی آوازیں کال کرنے والے شخص تک پہنچ سکتی ہیں۔

یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد مسڈ یا مسترد کی گئی کالز کو خودکار طور پر ہینڈل کرنا ہے۔ اس فیچر کے فعال ہونے پر کال کرنے والے کو پیغام چھوڑنے کا کہا جاتا ہے جبکہ صارف کے فون پر’ٹیکنگ اے میسج‘  کی نوٹیفکیشن کے ساتھ کالر کے جواب کی ریئل ٹائم ٹرانسکرپشن دکھائی جاتی ہے۔

تاہم کم از کم 6 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں یہ فیچر کالر کی آواز کے بجائے صارف کے فون کے اردگرد کی آوازیں ریکارڈ کرنے لگا جس سے کال کرنے والے کو یوں محسوس ہوا جیسے فون کال اٹھا لی گئی ہو۔

مزید پڑھیے: بھارت میں فون لوکیشن کی نگرانی، ایپل، گوگل اور سام سنگ نے سخت اعتراضات اٹھا دیے

اس مسئلے کی پہلی رپورٹ ستمبر 2025 میں ریڈٹ پر سامنے آئی، جہاں ایک پکسل 5 صارف نے اس بگ کی نشاندہی کی۔ بعد ازاں پکسل 10 اور پکسل 4 اے صارفین کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی شکایات سامنے آئیں۔

متاثرہ فونز میں زیادہ تر وہ ماڈلز شامل ہیں جو اب سافٹ ویئر اپڈیٹس حاصل نہیں کر رہے۔ ماہرین کے مطابق  ’ٹیک اے میسج‘ فیچر کو بند کرنا اس مسئلے کا عارضی حل ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ان رپورٹس سے آگاہ ہے اور اس مسئلے کی فعال طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل پکسل فون استعمال کرنے والوں کے لیے 150 ڈالر حاصل کرنے کا موقع، مگر کیسے؟

واضح رہے کہ ’ٹیک اے میسج‘ فیچر پکسل 4 یا اس کے بعد کے ماڈلز میں امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں دستیاب ہے اور اس میں اسپیم کال پروٹیکشن بھی شامل ہے۔

’ٹیک اے میسج‘ فیچر کو بند کرنے کا طریقہ

پکسل فون ایپ کھولیں، اوپر بائیں جانب موجود مینو (ہیمبرگر آئیکن) پر ٹیپ کریں، کال اسسٹ سیکشن میں جا کر ’ٹیک اے میسج‘ منتخب کریں اور فیچر کو بند کرنے کے لیے ٹوگل آف کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ