گوگل نے لانچ سے پہلے ہی اے آئی سٹوڈیو موبائل ایپ کیوں منسوخ کی؟

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنی متوقع اے آئی سٹوڈیو AI Studio موبائل ایپ کو باقاعدہ لانچ سے قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، حالانکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر قریباً 8 لاکھ صارفین اس ایپ کی پیشگی رجسٹریشن(Pre-order) کرا چکے تھے۔

مزید پڑھیں:اربوں یورو کے جرمانوں کے باوجود گوگل دنیا کی سب سے طاقتور ٹیک کمپنی کیوں؟

کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صارفین کو ایک اور الگ ایپ انسٹال کرانے کے بجائے اے آئی سٹوڈیو کی بنیادی صلاحیتیں براہ راست Gemini ایپ میں شامل کی جائیں گی۔ گوگل کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے رواں برس مئی میں اے آئی سٹوڈیو موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کے ذریعے تخلیق کار اور ڈویلپرز اپنے اسمارٹ فونز سے ہی اے آئی پر مبنی ایپس تیار، ٹیسٹ، بہتر اور شائع کر سکتے تھے۔ کمپنی نے اس وقت App Remixing اور مختلف ڈیوائسز کے درمیان منصوبوں کو ہم آہنگ (Cross-device Syncing) رکھنے جیسی سہولیات بھی متعارف کرائی تھیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اے آئی سٹوڈیو کا ویب ورژن بدستور دستیاب رہے گا اور اسے مزید بہتر بنایا جائے گا، جبکہ موبائل صارفین کو مستقبل میں یہی ایپ بنانے کی صلاحیتیں Gemini ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ تاہم کمپنی نے اس فیچر کے اجرا کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

اس فیصلے کے بعد اے آئی سٹوڈیو موبائل ایپ کے لیے پری رجسٹریشن کرانے والے صارفین کو اب الگ ایپ موصول نہیں ہوگی، بلکہ مستقبل میں یہ تمام سہولیات مرحلہ وار Gemini ایپ میں شامل کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے جلدی مٹھائی کھالی : طلال چوہدری

ورلڈکپ ہاکی 2026: پاکستان اور بھارت میں سے آگے کون بڑھے گا، فیصلہ کل ہوگا

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد