محکمہ موسمیات نے 13 اگست کی شام اور رات جبکہ 14 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ
بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمال مغربی حصوں پر موجود ہے۔
Rain Therapy 🌨️@KulAalam @kashifrehman80 pic.twitter.com/rQINIW4pfB
— Media Talk (@mediatalk922) August 13, 2026
آج کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، جہلم، اٹک، چکوال، بہاولپور، ساہیوال سمیت متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور گھوٹکی جبکہ بلوچستان میں موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ژوب اور خضدار میں شام یا رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔














