پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے مقدمے میں نامزد خاتون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خاتون خود بھی زخمی ہوگئی تھی، جس کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے جھلس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے ڈسچارج ہونے کے بعد اس کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر خاتون نے نوجوان کی جانب سے شادی سے انکار پر اس پر تیزاب پھینکا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp