جاپانی وزیر دفاع کا متنازع مزار کا دورہ، چین اور جنوبی کوریا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست کی سالگرہ کے موقع پر یاسوکونی مزار پر حاضری دی، جسے چین اور جنوبی کوریا جاپانی عسکریت پسندی اور جنگی جرائم کی علامت سمجھتے ہیں۔ البتہ وزیراعظم سانے تاکائچی نے سفارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے اس بار مزار کا دورہ نہیں کیا۔

جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے ہفتے کے روز ٹوکیو میں یاسوکونی مزار کا دورہ کرکے دعا کی۔ یہ مزار دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے جاپانی فوجیوں کے ساتھ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کی یاد بھی محفوظ رکھتا ہے، جس کے باعث چین اور جنوبی کوریا جاپانی سیاست دانوں کے یہاں حاضری کو جنگی مظالم پر عدم ندامت کے اظہار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

شنجیرو کوئزومی جاپان کی جنگ کے خاتمے کی سالگرہ 15 اگست کو اس مزار پر باقاعدگی سے حاضری دیتے رہے ہیں، تاہم بطور وزیر دفاع ان کا موجودہ دورہ زیادہ حساس قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم سانے تاکائچی کی حکومت جاپان کی دفاعی صلاحیت اور اسلحے کی فروخت بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس سے قبل کسی جاپانی وزیر دفاع نے 2024 میں مزار کا دورہ کیا تھا۔

وزیراعظم تاکائچی نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یاسوکونی مزار کا دورہ نہیں کیا، تاہم وہ اس کے دو سالانہ مذہبی تہواروں کے موقع پر نذرانے بھیج چکی ہیں۔

ہفتے کو حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے مشترکہ طور پر مزار پر دعا کی اور وزیراعظم کی جانب سے نقد نذرانہ بھی پیش کیا۔ جماعت کے سیکریٹری جنرل شونچی سوزوکی نے کہا کہ انہوں نے جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی روحوں کے لیے وزیراعظم کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے دعا کی۔

تاکائچی کی جانب سے یاسوکونی مزار سے دور رہنے کے فیصلے کو چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وہ جاپان کی جنگی تاریخ پر اظہارِ ندامت سے گریز کرتی رہی ہیں اور ماضی میں کوریائی مزدوروں اور جاپانی فوج کے لیے جنسی غلام بنائی جانے والی خواتین کے معاملے میں جبری مشقت کی تردید بھی کرچکی ہیں۔

تاکائچی جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کو اپنا سیاسی رہنما قرار دیتی ہیں، جن کے دور میں جاپان کی جنگی تاریخ کے حوالے سے قوم پرستانہ مؤقف کو تقویت ملی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلینا گومز اور والدہ لاکھوں ڈالرز فراڈ کے مقدمہ میں پھنس گئیں

سابق فوجیوں کی فیلڈ مارشل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھرپور شرکت، پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی