بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانی اور ملبہ داخل ہونے سے 7 مزدور ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی شب ہمالیائی ریاست میں سرکاری ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے سرنگ کی تعمیر کے دوران پیش آیا۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 19 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم 3 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو سر پر ٹارچیں لگائے عارضی بیڑوں کے ذریعے سرنگ کے زیر آب حصے تک پہنچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اتراکھنڈ میں گزشتہ کئی روز سے شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بھارت میں بڑے تعمیراتی منصوبوں پر حادثات عام ہیں، تاہم ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں ضرورت سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں ایک سرکاری پن بجلی منصوبے کی سرنگ میں کام کرنے والے 20 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp