کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگیز کی شادی کن شرائط پر ہوئی؟

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹ بال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی طویل المدتی پارٹنر جورجینا روڈریگیز نے مبینہ شادی سے تمام تر اثاثے الگ الگ رکھنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں شخصیات نے منگل کے روز لزبن میں ایک انتہائی نجی سول تقریب کے دوران باضابطہ شادی کی، جس میں ان کے بچوں اور چار گواہوں نے شرکت کی۔

پرتگالی اخبار ‘جورنل ڈی نوٹیشیاس’ کے مطابق رونالڈو اور جورجینا نے لزبن میں ایک پبلک نوٹری کے دفتر میں 10 اگست یعنی شادی کی تاریخ سے ایک دن قبل اس ازدواجی معاہدے کو حتمی شکل دی۔ اس قانونی بندوبست کا بنیادی مقصد دونوں کے اثاثوں اور جائیدادوں پر ان کا انفرادی ملکیتی حق برقرار رکھنا ہے، جس کے تحت شادی سے قبل حاصل کی گئی تمام منقولہ و غیر منقولہ املاک مکمل طور پر ان کی ذاتی ملکیت ہی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

یہ معاہدہ جوڑے کے کثیر اثاثوں اور املاک کی دیکھ بھال کے لیے ایک واضح قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، بالخصوص کسی بھی متوقع جدائی یا دیگر ناگہانی صورتحال کے پیشِ نظر مالی خدشات کا ازالہ کرتا ہے۔

اخبار کی جانب سے شائع کی جانے والی نکاح نامے کی کاپی میں دونوں کے ذاتی کوائف درج ہیں، جن میں رونالڈو کا مکمل نام، عمر اور جائے پیدائش کے علاوہ ان کے والدین کے نام بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 32 سالہ جورجینا کا مقامِ پیدائش بیونس آئرس (ارجنٹائن) جبکہ 41 سالہ رونالڈو کا تعلق مڈیرا (پرتگال) سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے خاندانی نام (سرنیم) برقرار رکھیں گے اور جورجینا رونالڈو کا خاندانی نام اپنانے کے بجائے اپنا نام ‘روڈریگیز’ ہی استعمال کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے رونالڈو اور جارجینا کی شادی میں کیا خاص تھا؟ دلہن کے سادہ عروسی لباس، ناخن اور انگوٹھیوں نے سب کو حیران کردیا

بتایا گیا ہے کہ اس نجی سول تقریب کی رسم رجسٹرار ماریا مانوئل فریرا نے ادا کی، جنہوں نے اس خاص موقع کے لیے پورٹو سے کاشکائش کا سفر کیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو اور جورجینا گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور فٹ بالر کی عالمگیر شہرت اور اربوں ڈالرز کے مالیاتی مفادات کے باعث ان کا تعلق ہمیشہ ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ شادی کے اس معاہدے سے ان کے گراں قدر اثاثوں کی ملکیت کے حوالے سے تمام معاملات زیادہ واضح اور شفاف ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی