طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس سے سیئٹل جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں دورانِ سفر واش روم کے نظام میں خرابی کے باعث طیارے کو 2 مرتبہ راستہ تبدیل کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 209 مسافر گھنٹوں سفر میں پھنسے رہے اور بالآخر لندن اور نیویارک کے راستے سیئٹل پہنچے۔

فوکس نیوز کے مطابق ڈیلٹا کی پرواز 81 نے 13 اگست کو پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے سیئٹل کے لیے اڑان بھری تھی۔ ایئربس اے 330-900 میں 209 مسافر اور 13 رکنی عملہ سوار تھا۔ دورانِ پرواز واش روم میں مکینیکل خرابی پیدا ہوئی جس پر عملے نے طیارے کا رخ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

ہیتھرو پہنچنے سے قبل پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا کیونکہ طیارے کو مقررہ وزن سے زیادہ وزن کے ساتھ لینڈنگ کرنا تھی۔ تاہم طیارے نے ہیتھرو پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

لندن میں ڈیلٹا کے تکنیکی عملے نے واش روم سے متعلق خرابی دور کرنے کے لیے طیارے کی مرمت کی۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد پرواز نے دوبارہ اڑان بھری، تاہم عملے کے دستیاب ڈیوٹی ٹائم کے باعث براہِ راست سیئٹل جانے کے بجائے طیارے کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز شدید انتظامی مسائل کا شکار، سینکڑوں پروازیں منسوخ

مسافروں نے نیویارک میں امریکی کسٹمز کی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد انہیں سیئٹل روانہ کیا گیا۔ یوں معمول کی پیرس سے سیئٹل پرواز پیرس، لندن اور نیویارک کے غیر معمولی راستے سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچی۔

ڈیلٹا ایئرلائنز نے مسافروں سے تاخیر اور پیش آنے والی صورتحال پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی توجہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے جلد از جلد ان کی منزل تک پہنچانے پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم ترقی کی جانب گامزن، ڈالر اور بٹ کوائن کتنے کے؟

حق مہر بیوی کا قانونی اور شرعی حق، شوہر شرائط عائد کرکے ادائیگی سے نہیں بچ سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ورک فرام ہوم پالیسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلے

ملکہ ترنم کی 100ویں سالگرہ: اے وطن کے سجیلے جوانو سے چاندنی راتیں تک، نورجہاں کے نغمے آج بھی جوان

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے