ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں معروف گلوکار ندیم لونے والا کے لائیو شو پر شائقین جھوم اٹھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شائقینِ کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت قرار دیا گیا تھا تاکہ ہر شخص جشنِ آزادی اور جاری نیشنل چیمپیئنز کے مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکے۔
🌟 Inspiring the Next Generation!
Chairman PCB Mohsin Naqvi interacts with young players during his visit to Multan Cricket Stadium during the National Champions Cup! 🏏🤝✨#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe #Multan #CricketFans #Cricketnews #PCB
📸@QasimGhauri003 pic.twitter.com/uiTOQjlImN
— Qasim Ghauri (@QasimGhauri003) August 15, 2026
تقریب کی سب سے بڑی کشش معروف گلوکار ندیم لونے والا کی سحر انگیز پرفارمینس رہی، جن کے قومی اور صوفیانہ نغموں پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کی خوشی دیدنی تھی۔
شائقین نے نہ صرف بھرپور تالیاں بجائیں بلکہ اپنے من پسند گلوکار کے ساتھ مل کر رقص کیا اور انہیں زبردست داد دی۔ انتظامیہ کی جانب سے اینٹری فری کیے جانے کے باعث فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دو بالا کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد اور مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اس خاص تقریب میں بطورِ خاص شرکت کی اور ملتان کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے شائقینِ کرکٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرکٹ کے میدان جہاں کھیل کی ترقی کا مرکز ہیں، وہیں قومی یکجہتی اور خوشی کے مواقع منانے کے لیے بھی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتے ہیں۔
نیشنل چیمپیئنز کے سنسنی خیز مقابلے
یومِ آزادی کے ان رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپیئنز کے مقابلے بھی جاری ہیں، جہاں ملک بھر کی بہترین ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔
🤝 Interaction with Sahibzada Farhan!
Chairman PCB Mohsin Naqvi meets batter @RealSahibzada during his visit to Multan Cricket Stadium for the National Champions Cup! 🏏#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe #Multan #PCB #CricketFans #CricketNews
📸@QasimGhauri003 pic.twitter.com/hizpEett3E
— Qasim Ghauri (@QasimGhauri003) August 15, 2026
شائقینِ کرکٹ نے ایک ہی چھت تلے قومی کرکٹ کا سنسنی خیز مقابلہ اور جشنِ آزادی کا ثقافتی میلہ مفت دیکھنے پر پی سی بی کے اس اقدام کو خوب سراہا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ انتظام ملک بھر کے مختلف اسٹیڈیمز میں قومی تہواروں اور یومِ آزادی جیسے مواقعوں پر خصوصی تقریبات کے انعقاد کی روایت طویل عرصے سے چلی آ رہی ہے۔
جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے شائقینِ کرکٹ کھیل اور موسیقی سے گہرے لگاؤ کے لیے مشہور ہیں۔
اس سے قبل بھی پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اور جشنِ آزادی کے پروگراموں میں عوام کی شمولیت بڑھانے کے لیے اینٹری پاسز مفت یا انتہائی کم قیمت پر فراہم کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میدانوں کا رخ کر سکیں۔














