انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز، 5 ہزار سے زیادہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں 7.7 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح صوبہ ایسٹ نوسا ٹینگارا میں آیا، زلزلے کے بعد تقریباً 341 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، مزید اضافے کا امکان

حکام کے مطابق یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں انڈونیشیا میں آنے والے شدید ترین زلزلوں میں شامل ہے۔ اس سے قبل 2022 میں مغربی جاوا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے بی این پی بی کے مطابق سِکا کے علاقے میں 3 ہزار 300 سے زیادہ افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی یا ایک اسپورٹس ایرینا میں پناہ لی۔

ضلع سِکا کے بعض علاقوں میں کئی افراد اپنے منہدم گھروں کے باہر عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، جبکہ بندرگاہی شہر ماؤمیرے میں اسپتال کے باہر بھی خیمہ لگا کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ادارے کے مطابق امدادی ٹیمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والے ماؤمیرے کے بعض علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بی این پی بی کے مطابق لاپتا ہونے والے زیادہ تر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ ایک ہزار 300 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ریاستی توانائی کمپنی پرتامینا کے مطابق بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث 20 پیٹرول اسٹیشنز بھی کام نہیں کررہے۔

بی این پی بی کا کہنا ہے کہ ایسٹ نوسا ٹینگارا کی صوبائی حکومت ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور کررہی ہے، جس کے بعد حکام کے لیے امدادی وسائل اور فنڈز کو متحرک کرنا آسان ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، ہوکائیڈو اور آؤموری لرز اٹھے

انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقے میں 1992 میں بھی 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

قریباً 29 کروڑ آبادی پر مشتمل انڈونیشیا ایک وسیع جزیرہ نما ملک ہے جو ’پیسیفک رنگ آف فائر‘ پر واقع ہے۔ یہ خطہ ارضیاتی پلیٹوں کے باہمی اتصال کی وجہ سے شدید زلزلوں اور آتش فشاں سرگرمیوں کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سعود شکیل کا اعتماد بحال، وارم اپ میچ میں سینچری جڑ دی

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز

پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

افغانستان کے ضلع نوسے میں لڑائی پانچویں روز بھی جاری، مواصلاتی نظام مکمل بند

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیاں جاری، حملے میں ایف سی اہلکار زخمی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں