آزاد کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت آج مری میں اہم اجلاس جاری ہے۔

میاں نواز شریف مری گورنر ہاؤس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کررہے ہیں، جبکہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان بھی آج یا کل تک متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کا اجلاس ختم، اہم فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران بھی انٹرویو پینل کا حصہ ہیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، نثارہ عباسی، مریم کشمیری، ماریہ اقبال ترانہ اور ناصرہ خان کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈڈیال سے شعیب عابد کی والدہ کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے، تاہم خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے حتمی امیدواروں کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے نام فائنل ہونے کے بعد 17 اگست کو انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیے جانے کی توقع ہے، اور ارکان کے حلف کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع ہیں۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں 25 جنرل نشستیں حاصل کرکے قانون ساز اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ خواتین، ٹیکنوکریٹس، علماء و مشائخ اور اوورسیز نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد پارٹی کی نشستوں میں مزید اضافہ ہوگا اور تعداد 31 تک پہنچ جائےگی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: 3 سابق وزرائے اعظم کو شکست، سردار عتیق کا اپ سیٹ سب سے بڑا کیوں؟

مخصوص نشستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی صورتحال مزید واضح ہوجائے گی، جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت تشکیل دینے کے لیے مشاورت کا عمل بھی مزید تیز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان اور بھائی کے لیے ملازمت کا اعلان

ریاست کے خلاف بولنے والے دہشتگردی پر خاموش، اسما جتک کیس میں انصاف ہوگا، مینا مجید، راحیلہ حمید

فحش گانے کس کے دباؤ  میں آکر گائے؟ معروف گلوکار کمار سانو کا اہم انکشاف

بھارت کے اہم اپوزیشن سیاست دان نے پارٹی دفتر میں مبینہ خود کشی کرلی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سعود شکیل کا اعتماد بحال، وارم اپ میچ میں سینچری جڑ دی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں