پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاپتا ہونے والا پالتو کتا ’میکس‘ بھی بحفاظت مل گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر میکس کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے تلاش میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میکس‘ مل گیا ہے اور بحفاظت گھر واپس پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میکس کی تلاش کے لیے ان کی پوسٹ کو لائیک کیا، اس پر تبصرے کیے اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے شیئر کیا۔
Max is found and safe at home! ❤️ Thank you so much to everyone who liked, commented, and shared. We couldn't have done it without this incredible community! 🙏✨#MAX #CommunityPower #thankyou pic.twitter.com/sR47Ic8iPX
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 16, 2026
اس سے قبل شاہد آفریدی نے میکس کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ان کے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہے۔ ان کے مطابق میکس صرف 30 دن کی عمر میں شدید بیماری سے بچا تھا اور اس کے بعد خاندان نے اسے بہت محبت سے پالا۔
شاہد آفریدی نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر کسی کو میکس نظر آئے تو اسے محفوظ رکھیں اور گھر واپس پہنچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہر شخص کی جانب سے کی جانے والی ایک شیئر بھی میکس کو تلاش کرنے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل
میکس کی گمشدگی ایسے وقت میں ہوئی جب سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا پالتو جرمن شیفرڈ بھی حال ہی میں کراچی میں لاپتا ہوگیا تھا۔ وسیم اکرم نے تلاش میں مدد دینے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں کتا بحفاظت مل گیا اور اسے تلاش کرکے واپس لانے والے 2 افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔














