امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں نمایاں طور پر کم کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ فوجی مشقیں مہنگی ہونے کے ساتھ شمالی کوریا کے لیے نامناسب اور جارحانہ پیغام بھیجتی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی میں شرکت سے انکار پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ ’الچی فریڈم شیلڈ‘ فوجی مشقیں قریباً 18 ہزار جنوبی کوریائی فوجیوں کی شرکت سے شروع ہوچکی ہیں اور 27 اگست تک جاری رہیں گی۔
شمالی کوریا گزشتہ ہفتے 2 بیلسٹک میزائل تجربات کرچکا ہے اور وہ امریکی و جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کو اپنے خلاف حملے کی تیاری قرار دے کر مسلسل مذمت کرتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:’انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہوگی‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کو خبردار کردیا
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے مشقیں کم کرنے کے فیصلے کو شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی رابطے بڑھانے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔














