پاکستان اور ترکیہ کا  خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ علاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ترکیہ بحری تعاون اور عالمی سمندری راستوں میں تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ترکیہ کی پیٹرولیم کمپنی جلد پاکستان کی سمندری حدود میں کھدائی شروع کرے گی، علی پرویز ملک

ترجمان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ درپیش علاقائی چیلنجز سے نبردآزما ہونے، کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد اور درست حکمتِ عملی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp